ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں بجلی گرنے سے مکان کو نقصان

منڈگوڈ میں بجلی گرنے سے مکان کو نقصان

Mon, 02 Oct 2017 19:53:26    S.O. News Service

منڈگوڈ،2اکتوبر (ایس او نیوز)منڈگوڈ کے ایروے ناڈو میں بجلی گرنے سے ایک مکان کی دیواروں اور گھر کے الیکٹرک ساز وسامان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ جس گھر پر بجلی گری ہے اس کے مالک کا نام یوگیش نائک ہے۔

بجلی گرنے سے گھر میں بجلی کی تمام وائرنگ اور سامان جل کر تباہ ہوگئے ہیں۔ کچن روم میں موجود المونیم کے برتن جل کر خاک ہوئے ہیں۔ گھر کی دیوار میں ایک بڑاشگاف پڑگیا ہے۔گھر کے سامنے آنگن میں کافی بڑا گڈھا بن گیا ہے۔بجلی کا جھٹکا اتنا طاقتور تھا کہ گھر کے قریب پڑا ہوا تقریبا200کلو گرام وزنی پتھر کا تودہ اچھل کر قریب 50میٹر دور جاگرا ہے۔
 


Share: